چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ میں قابض صہیونی فوج کے چھاپوں کے دوران تین زخمی

ہفتہ 14-نومبر-2020

مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج  کے  چھاپوں کے دوران   تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق  شہر کے متعدد علاقوں میں صہیونی فوج کے حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس کے نتیجے میں عثمان وایل عفانہ اور ناصر جرادت کو قدورہ پناہ گزین کیمپ میں ربڑ کے خول میں لیپٹی دھاتی گولیوں سے ان کے پاؤں میں چوٹ آءی۔ فلسطین میڈیکل کمپلیکس کے قریب نعیم فروخ کا ہاتھ براہ راست گولیوں سے زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں  نے البیرہ  شہر پر بھی چھاپہ مارا اور انخلا سے قبل  چھاپوں کی مہم چلائی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کے خصوصی یونٹوں نے جسے "مستارافیم” کہا جاتا ہے  نے الطور شہر میں  نئی گلی  السکہ سے عبد الرحمن اياد الحضرة کو گرفتار کرلیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے نامعلوم منزل پر لے جانے سے پہلے ہی الحضرة پر تشدد کیا۔
عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نابلس میں پرانے اور نئے عسکر پناہ گزین کیمپوں کے درمیان والے علاقے میں گھس کر  محمد ناہید النادی کو گرفتار کرلیا۔
قابض صہیونی فوجی مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس  میں رات اور صبح کے اوقات میں مسلسل حملہ آور ہوتے ہیں ، جس میں وہ فلسطینیوں پر فائرنگ ، حملہ اور گرفتاری کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی