جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجیوں کا بزرگ فلسطینی پر وحشیانہ تشدد

ہفتہ 14-نومبر-2020

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں زیتون کے پھل اکٹھے کرنے والے ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پر زیتون اکھٹے والے بزرگ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فلسطینی سماجی کارکن اور صحافی محمد عوض نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے 77 سالہ محمد عبدالحمید الصلیبی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجیوں‌ نے کہا کہ ‘بیت عین’ کالونی کے قریب پھل توڑنے کی اجازت نہیں۔ اس لیے فلسطینی شہری کومنع کرنے پر بھی اس کے پھل توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

مختصر لنک:

کاپی