چهارشنبه 30/آوریل/2025

لاپتا ہونے والے اسرائیلی فوجی کی القدس سے لاش بر آمد

جمعہ 13-نومبر-2020

اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا ہے کہ گذشتہ منگل کو لاپتا ہونے والے فوجی کو شمال مشرقی بیت المقدس میں حزما چوکی کےقریب مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لاپتا فوجی العریب ساگی بن ڈیویڈ کی حزما چیک پوسٹ کے قریب سے لاش ملی ہے۔

اسرائیلی ملٹری پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لاپتا فوجی کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

گذشتہ منگل کو فوجی کے لاپتا ہونے کے بعد اس کی تلاش کے لیے فوج اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی