جمعه 15/نوامبر/2024

امارات اور اسرائیل کی کانفرنس، دو طرفہ معاہدوں کو فعال کرنے پر اتفاق

جمعہ 13-نومبر-2020

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں۔ گذشتہ روز اماراتی وزیر داخلہ سیف بن زاید آل نھیان اور صہیونی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر امیر اوہانا کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ ہوا۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق گذشتہ رات ہونے والی اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول پرلانے  کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرا نے انہوں نے دونوں وزارتوں کے مابین مشترکہ پروگراموں اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں جدید ٹیکنالوجی کے منصوبے اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں  کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے قومی سلامتی  کے تحفظ کے لیے مشترکہ سروسز شروع کرنے، ممالک کے معاشی اور سیاحت کے شعبوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ امارات اور اسرائیل نے 13 اگست کو تعلقات معمول پر لانے کا ایک معاہد کیا تھا۔ پندرہ ستمبر کو دونوں ملکوں کے درمیان امریکا کی سرپرستی میں باقاعدہ سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔ اس کےبعد دونوں ملکوں کے درمیان وزرا کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

اس معاہدے پر فلسطینیوں کی طرف سے شدید مذمت کی گئی۔ فلسطینی دھڑوں اور فلسطینی اتھارٹی نے اسے امارات کی  "غداری” اور فلسطینی عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی