چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی وزیر خالد ابو عرفہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 12-نومبر-2020

قابض صہیونی فوج نے سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران خالد ابو عرفہ کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے خالد ابو عرفہ کو گذشتہ روز ایک حراستی مرکز میں طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے رکن امجد ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی حکام نے خالد ابو عرفہ کو ‘عوفر’ حراستی مرکز میں ‌پیشی کے لیے بلایا تھا۔ ان کے وہاں‌ پہنچنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ 59 سالہ انجینیر خالد ابراہیم ابو عرفہ کو متعدد بار اسرائیلی فوج گرفتار کرنے کے بعد انہیں قیدو بند کی سزائیں دے چکی ہے۔ انہیں سنہ 2014ء کو مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ ان کی شہر بدری کے ساتھ ساتھ فلسطینی پارلیمنٹ کے دو ارکان احمد عطون اور محمد طوطح کو بھی القدس بدر کیا جا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی