فلسطینی بارڈر سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کے دو طرفہ آمدورفت کے لیے کھلنے کے بعد گذشتہ چار روز کے دوران 3 ہزار 171 فلسطینی بیرون ملک روانہ ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ چار روز سے رفح کراسنگ سے تین ہزار 171 فلسطینی بیرون ملک روانہ ہوئے۔ جب کہ 1337 فلسطینی بیرون ملک سے غزہ داخل ہوئے ہیں۔
بارڈر امور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر فواد ابو بطیحان نے بتایا کہ فلسطینی وزارت داخلہ نے رفح کراسنگ سے فلسطینیوں کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے تھے۔
ابو بطیحان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں PCR ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ رفح گذرگاہ چند روز قبل مصری حکام نے چار روز کے لیے دو طرفہ آمدورفت کی خاطر کھولی تھی۔
رفح کراسنگ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی رابطے کی گذرگاہ ہے۔