یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے اتوار کے روز رام اللہ شہر کے مشرق میں راس التین میں فلسطینیوں کی اراضی پر ایک نئی آبادکاری چوکی تعمیر کرنے کا آغاز کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آباد کاروں نے زمین ہموار کرنے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اس علاقے میں اپنے لئے کچھ خیمے لگائے۔
راس التین ایک فلسطینیوں دیہی علاقہ ہے اور اس میں ایک ابتدائی اسکول ہے جو یورپی فنڈ سے قائم کیا گیا تھا ، لیکن قابض اسرائیلی فوج نے بغیر لائسنس تعمیر کا بہانے بنا کر اسے جلد ہی مسمار کرنے کے اپنے ارادے سے مقامی لوگوں کو مطلع کیا۔
