قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں دیوار فاصل کے قریب کھڑے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
یہ واقعہ جنین کے جنوب میں ‘نزلہ زید’ کے مقام پر پیش آیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوںنے فلسطینی نوجوان عمار زید کو اس وقت گولی ماری جب وہ نسلی بنیادوں پرقائم کردہ دیوار کے قریب کھڑا تھا۔
زخمی نوجوان کو شہید خلیل سلیمان اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرےسے باہر بیان کی جاتی ہے۔