مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر اور محکمہ اوقاف القدس کے ڈائریکٹر جنرل الشیخ ناجح بکیرات نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے اور مسجد کی انتظامیہ میں اتفراتفری پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔
الشیخ ناجح بکیرات نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کے نمازیوں اور القدس کی سرکردہ شخصیات کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ ایسے مکروہ اقدامات کا مقصد مسجد اقصیٰ کو فلسطینیوں سے دور رکھنا اور یہودی آباد کاروں کو دھاووں کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کو منتشر کر کے القدس کے اوقاف کے محکمے میں اتفراتفری پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ فلسطینیوں کو اسرائیل کی اس نوعیت کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے 20 اکتوبر کو الشیخ ناجح بکیرات کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان انہیں چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا تھا۔