فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 259 مریض سامنے آئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ کے علاقے میں کرونا کے 259 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے ایام میں 2562 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 259 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے 199 مریض صحت یاب ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8019 تک جا پہچنی ہے۔ 2908 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 5074 مریض صحت یاب اور 37 وفات پا چکے ہیں۔