چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کے ریمانڈ دوسری بار توسیع

جمعہ 6-نومبر-2020

اسرائیل کی فوجی عدالت ‘سالم’ نے زیر حراست فلسطینی صحافی عبدالرحمان الظاہر کے ریمانڈ میں ‌ دوسری بار 8 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زیرحراست فلسطینی صحافی کے اہل خانہ نے بتایا کہ عدالت نے اسیر فلسطینی صحافی کو 8 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

خیال رہے کہ صحافی اور پروڈیوسر عبدالرحمان ظاہرکو اسرائیلی فوج نے 27 اکتوبر منگل کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں شاہراہ 16 پرواقع اس کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

الظاہر کو اس سے قبل اسرائیلی فوج مسلسل 36 دن تک سیاسی بنیادوں پرقید وبند میں ڈال چکی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 4700 فلسطینیوں میں 41 خواتین، 160 نابالغ بچے، 40 انتظامی قیدی، 700 مریض شامل ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوج نے 384 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی