جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی وزیراعظم کی کرونا میں تیزی پرایس اوپیز پر عمل درآمد کی ہدایت

جمعہ 6-نومبر-2020

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے میں ‌فلسطین  کرونا کی وبا میں تیزی کے بعد صحت کے حوالے سے وضع کردہ پروٹوکول اور ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدیت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے وضع کردہ پروٹوکول اور ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد کی تاکید کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہروں میں سماجی فاصلے، چہروں‌پر ماسک پہننے، شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات پرپابندی، ہوٹلوں کی بندش اور دیگر ضروری اقدمات پرپابندی کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
قبل ازیں رام اللہ میں وزیراعظم محمد اشتیہ کی زیرصدارت کرونا کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام، پولیس کے افسران، محکمہ اوقاف کے مندوبین، علما کرام اور دیگر سرکردہ شخصیات اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مساجد میں نمازیوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے، مساجد میں سینی ٹائرز کا اہتمام کرنے، گھروں سے جائے نمازیں ساتھ لانے اور خطبہ جمعہ کو 15 منٹ میں ختم کرنے کی تاکید کی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے۔

دریں اثنا غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ شہری وبا کے حوالے سے محتاط رہیں ورنہ بیماری میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی