پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں‌کرونا کے مزید 12 مریض ہلاک، 831 نئے کیسز کی تصدیق

جمعرات 5-نومبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 12 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 831 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار 792 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2592 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 782 ہیں۔ ان میں سے 365 کی حالت خطرے میں ہے اور 162 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی