فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کی وبا میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں 3392 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 248 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غزہ میں کرونا کے 198 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد رواں سال مارچ کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4875 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں مجموعی طور پر 7760 شہری کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت 2848ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 37 اموات ہوئی ہیں۔