اسرائیل کی مرکزی عدالت نے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے اپنے ایک فیصلے میں مقتول یہودی آباد کاروں کے ورثا کو 13 ملین کی رقم بہ طور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی عدالت نے سنہ 2002ء میں ایک فدائی حملے میں ہلاک ہونے والے دو اسرائیلیوں کے ورثا کو مجموعی طور پر 13 ملین شیکل کی رقم بہ طور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عبرانی مرکزی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2002ء کو القدس میں ہونے والے ایک فدائی حملے میں دو صہیونی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ حملہ القدس میں ایک بس میں بم دھماکے کی شکل میں کا گیا تھا جس میں دو میاں بیوی زیپی اور گیڈی شمیش ہلاک ہوگئے تھے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عدالت کے اس فیصلے پر فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔