قابض صہیونی حکام نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید11 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی جیل خانہ جات کے حکام کا کہنا ہے کہ ‘جلبوع’ جیل میں پابند سلاسل 11 فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔
ادھر اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘واعد’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں کے باہمی میل جول سےمتاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انسانی حقوق گروپ نے الزام عاید کیا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی اسیران کے معاملے میں لا پرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
قیدیوں کے کرونا کا شکار ہونے کے باوجود ان کی صحت اور انہیں وبا سے بچانے کے لیے کوئی معقول انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔