پنج شنبه 08/می/2025

فلسطین میں‌کرونا سے مزید 4 اموات، 750 نئے کیسز کی تصدیق

منگل 3-نومبر-2020

اسرائیلی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز کرونا کی وبا کے نتیجے میں‌ بیمار ہونے والے 4 فلسطینی زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ اس دوران مزید 749 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

رام اللہ میں میڈٰیا کو جاری یومیہ رپورٹ میں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ فوت ہونے والوں میں رام اللہ کے نواحی علاقے کفر مالک کی 74 سالہ خاتون، رام اللہ شہر کی 70 سالہ، سلفیت کی 92 سالہ اور الخلیل شہر کا ایک 77سالہ شہری شامل ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے کل 749 کیسز کی تصدیق کی گئی۔ الخلیل میں 67، نابلس میں 158، بیت لحم میں 28، قلقیلیہ میں 15، رام اللہ ، البیرہ میں 63، جنین میں 52، اریحا میں 16، سلفیت میں 8، طولکرم میں 23، طوباس میں چار، القدس کے نواحی علاقوں میں 9 ، القدس شہر میں 34 اور غزہ میں 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے 438 مریض صحت یاب ہوئے۔ ان میں الخلیل میں 54، نابلس میں 31، جنین میں 15، طولکرم میں 66، قلقیلیہ میں 11، طوباس میں 8،سلفیت میں 7، القدس کے مضافات میں 98، القدس شہر میں 42 اور غزہ میں 106 مریض صحت یاب ہوئے۔

فلسطینی علاقوں میں اس وقت 37 مریضوں‌کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 8 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی