چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل بیت المقدس میں 200 صنعتی عمارتیں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

منگل 3-نومبر-2020

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز کے مقام پر صنعتی منصوبے کے تحت کارخانوں کے قیام کے لیے 200 عمارتیں‌ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پلاننگ و تعمیرات کمیٹی کی طرف سے کل سوموار کے روز وادی الجوز میں صنعتی مقاصد کے لیے 200 عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں ہوٹلوں کے 900 کمروں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وادی الجوز کی اس نام  نہاد صنعتی کالونی ترک ٹریفک کی رسائی کے لیے میٹرو ٹرین کا ٹریک بنانے اور وادی قدرون کے قریب ایک پارک کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

القدس میں اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین موشے لیون نے مشرقی بیت المقدس میں صنعتی زون کے قیام کو ایک تاریخی پیش رفت قرا دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی حکومت نے القدس میں صنعتی  مقاصد کے لیے تعمیرات کی آڑ میں 2  لاکھ مربع میٹر اراضی غصب کرنے کی تیاری کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی