اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 18 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 844 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 18 مریض ہلاک اور 844 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 13 ہزار 950 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتیں 2541 تک جا پہنچی ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق اس وقت اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 254 ہے جب کہ 404 کی حالت خطرے میں اور 180 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ادھر صہیونی ریاست نے کل اتوار سے کرونا کی ویکسین کا ابتدائی تجربہ شروع کیا ہے۔ یہ ویکسین مقامی سطح پر تیار کی گئی ہے جسے القدس کے عین کارم، ہداسا، شیبا، تل ہاشو میر میں 80 رضاکاروں کو دی گئی ہے۔