فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران 2159 مشتبہ کرونا مریضوں کا معاینہ کیا گیا تھا جن میں سے 185 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 189 مریض صحت یاب ہوئے۔
رواں سال مارچ میں فلسطین میں کرونا کے پہلے کیسز سامنے آئے تھے۔ غزہ کے علاقے میں حالیہ ہفتوں کے دوران کرونا کی وبا نے شدت اختیار کی ہے اور اب تک مجموعی طور پر غزہ میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 6730 ہوچکی ہے۔ ان میں سے 2383 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 4314 صحت یاب اور 34 وفات پا گئے ہیں۔