جمعه 09/می/2025

البیرہ میں جھڑپیں ، عزون میں گرفتاریاں

اتوار 1-نومبر-2020

قابض اسرائیلی  فوج  نے ہفتے کے روز صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپہ مارا اور البیرہ  شہر میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ دو فلسطینیوں کو قلقیلیہ ضلع کے عزون قصبے سے گرفتار کیا گیا۔
رام اللہ میں ، صہیونی فوجیوں نے البیرہ  شہر پر دھاوا بول دیا  جس کے بعد صہیونی فوجیوں اورفلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی  کہ فوجیوں نے البیرہ کے سيث مرحبا علاقے  پر ہلہ بولا اور متعدد علاقوں میں پھیل گءے۔
قلقیلیہ میں ، صہیونی فوجیوں نے عزون قصبے پر حملہ کیا اور شہر میں متعدد مکانات کی تلاشی شروع کردی۔ اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گھروں میں گھیرنے ، تلاشی لینے اور ان کے املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد گرفتار کیا۔
جینن میں  قابض سہیونی فوجیوں نے جینن کے جنوب مغرب میں واقع ، یس آباد قصبے میں السلامہ محلہ پر حملہ کیا اور کئی گھنٹے وہاں مقیم رہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی