چهارشنبه 30/آوریل/2025

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا یہودی بستیوں کی مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

ہفتہ 31-اکتوبر-2020

فلسطین میں اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق مائیکل لنک نے فلسطین میں تازہ یہودی آباد کاری کے منصوبوں کے بعد اسرائیلی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مائیکل لنک نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں میں قائم کردہ فیکٹریوں کی مصنوعات پرپابندی عاید کرے کیونکہ یہ کالونیاں اور ان میں‌فیکٹریوں کا قیام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے عمل میں‌لایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے غرب اردن اور القدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے کئی نئے منصوبوں‌پر کام شروع کیا ہے۔

مائیکل لنک کا کہنا تھا کہ محض تنقید سے کام نہیں بنے گا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے اقدامات کرے۔

مختصر لنک:

کاپی