فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 178 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ گذشتہ روز ایک مریض چل بسا۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں کرونا کا 53 سالہ مریض فرید علی محمود عبدالنبی یورپی اسپتال میں چل بسا۔ اس کا تعلق غزہ کے علاقے رفح سےت تھا اور وہ کینسر کا بھی مریض تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں2293 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 198 کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2377 ہے جب کہ 3937 صحت یاب ہوچکے اور 33 وفات پا چکے ہیں۔
