فرانس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اشتعال انگیز اقدام کے رد عمل میں فلسطین میں بڑے پیمانے پر فرانس کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ آج ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں کے دوران فلسطینی صدر عمانویل میکروں کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران شرکا نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے اور ان کا دفاع کرنے والے فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور پیغمبر اسلام کی گستاخی کرنے والے درندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں ہونے والے ایک مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھےتھے جن پر فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے پتلے بھی نذرآتش کیے۔
مظاہرے میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان، سیاسی اور مذہبی رہ نما اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
ادھر فلسطین کے دوسرے علاقوں غرب اردن ، القدس، شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں بھی فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔
گستاخانہ خاکوں کے خلاف فلسطین میںمظاہرے، فرانسیسی صدر کے پتلے نذرآتش
ہفتہ 31-اکتوبر-2020
مختصر لنک: