جمعه 15/نوامبر/2024

حماس رہنما کا فلسطین کی 5 ہزار شخصیات کو قومی مفاہمت کے حوالے سے مکتوب

جمعہ 30-اکتوبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے غزہ کی پٹی کے سربراہ یحییٰ السنوار نے فلسطین کی پانچ ہزار سرکردہ شخصیات کو قومی مفاہمت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں اور اس سلسلے میں پیش رفت کے بارے میں مکتوب ارسال۔ کئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یحییٰ السنوار کی طرف سے فلسطینی علما، معاشرے کی سرکردہ مذہبی، سماجی شخصیات، دانشوروں، مصنفین، کالم نگاروں، سینیر صحافیوں‌ اور سیاسی رہ نمائوں کو فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی مصالحت کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کے بارے میں مکتوب کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

 مکتوب میں السنوار نے لکھا ہے کہ حماس فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد کو ایک مستقل ویژن کے طور پرآگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس قومی مفاہمت اور مصالحت کو ایک تزویراتی ہدف کے طور پر آگے بڑھانے پرکام کررہی ہے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل کا استعمال کرے گی۔

مکتوب میں انہوں‌ نے قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کی علاقائی اور عالمی سازشوں کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ انہوں ‌نے فلسطینی شخصیات پر زور دیا کہ وہ قوم کو درپیش خطرات کا اداراک کریں۔

 

مختصر لنک:

کاپی