قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور القدس اوقاف کے سینیر عہدیدار الشیخ ناجح بکیرات کو گرفتار کرلیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے پرانے بیت المقدس میں باب السلسلہ کے قریب ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے اسلامی تعلیم کے مرکز پرچھاپہ مارا اور وہاں پر موجود الشیخ ناجح بکیرات کو گرفتار کرلیا۔
الشیخ ناجح بکیرات کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ انہیں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں میںحصہ لینے کے جرم میں کئی بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔
اسرائیلی فوج اور پولیس روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کو دھاووں کی اجازت دیتی ہے مگر فلسطینیوں کو قبلہ اول میں عبادت کی ادائی سے روکا جا رہا ہے۔