جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس میں اسلامو فوبیا، مسلمانوں‌ کو نکال باہر کرنے کی دھمکیاں

جمعرات 29-اکتوبر-2020

فرانس میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کے مظاہر اور اسلام سے نفرت کےحالیہ واقعات کے بعد نفرت کی آگ مزید پھیل رہی ہے۔ 

خبر رساں ادارے اناطولیہ نے کے مطابق پیرس کی ایک مسجد کے نمازیوں اور مسجد کے امام کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں انہیں دھمکی دی ہے کہ مسلمانوں کے لیے فرانس میں‌کوئی جگہ نہیں۔ تم مسلمانوں‌کو فرانس سے نکال باہر کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فرانس  کے شہر فیرنون میں ڈاک کے ذریعے مسجد کی انتظامیہ اور کچھ نمازیوں کو نسل پرستانہ اور دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ ان پیغامات میں مسلمانوں سے نفرت، عربوں سے حقارت اور ترکوں کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔

ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ یورپ بالخصوص فرانس میں مسلمانوں کے خلاف جنگ اب شروع ہوئی ہے۔ ہم اپنے ایک استاد کے قتل کا حساب چکائیں گے۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کے حوالے سے نفرت آمیز کئی دوسرے دھمکی آمیز پیغامات شامل کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں حالیہ کچھ دنوں سے نبی پاک کی شان میں‌گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے واقعات کے رد عمل میں عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی