چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل فلسطینی علاقوں کے اسرائیل سے الحاق کی خفیہ مہم چلا رہا ہے

جمعرات 29-اکتوبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے لیے درپردہ مہم چلا رہا ہے اور اس ضمن میں صہیونی ریاست کی مجرمانہ طریقے سے مدد کی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں‌کہا کہ امریکا نے یہودی کالونیوں کے لیے سائنسی تعاون پرپابندی ختم کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بہ تدریج فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی آباد کاری اور استعماری منصوبوں کو آگے بڑھا میں صہیونیوں‌کی مدد کررہا ہے۔

حازم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا غرب اردن کے علاقوں کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کررہا ہے اور وہ خفیہ اور اعلانیہ اقدامات سے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مہم میں صہیونی ریاست کی مدد کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں‌توسیع پسندانہ اقدامات اورفلسطینی قوم کے حقوق کے خلاف اسرائیلی ریاست کی حمایت ناقابل قبول ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے استعماری منصوبوں ‌کے خلاف فلسطینیوں کو ہرمحاذ پر مزاحمت مضبوط کرنا ہوگی۔

 

مختصر لنک:

کاپی