چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن اور القدس میں‌ اسرائیلی فوج کا کریک ‌ڈاون

جمعرات 29-اکتوبر-2020

آج جمعرات کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن اور القدس میں ‌گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو علی الصباح یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات اد اکیں۔ اس موقعے پر قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں ‌کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہودی آباد کاروں کے دھاووں‌کے موقعے پر اسرائیلی فوج نے ڈرون کے ذریعے ان کی نگرانی کی۔

ادھر اسرائیلی فوج کی پٹرولنگ فورس نے حضرت یوسف کے مزار سے متصل اسکول میں گھس کر طلبا اور اساتذہ کو زدو کوب کیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صہیونی فوج نے ایک کارروائی کے دوران محمد زیاد السعدی، احمد حسام ابو طبیخ، عبداللہ برھان، عبدالحلیم اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران صہیونی فوج نے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔
رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران ملٹری میڈیکل مرکز کوخالی کرالیا۔

بیت لحم میں صہیونی فوج نے تلاشی کے دوران محمد الخطیب، شہید دائود کے بھائی اور دیگر فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔

ادھر مراح ربا گائوں سے 40 سالہ انور احمد الفقیہ اور 42 سالہ خلیل قاسم الشیخ کو گرفتار کرلیا۔

بیت ساحور میں ایک کارروائی کے دوران 38 سالہ طارق موسیٰ عبیات کو گرفتار کرلیا۔

الخلیل میں تلاشی کے دوران 39 سالہ ھشام اسماعیل ابو ہراش کوحراست میں ‌لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بیت المقدس میں قابض فوج نے باب الساھرہ کے مقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں‌کو حراست میں لے لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی