پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے مزید 55 اموات، 780 نئے کیسز کی تصدیق

بدھ 28-اکتوبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کی وبا سے مزید 55 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 780 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی رپورٹ‌میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران ہونے والی اموات کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا سے مجموعی اموات 2452 ہوگئی ہیں جب کہ کل متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 149 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ‌میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار 733 ہے جب کہ خطرے سے دوچارمریضوں کی تعداد بڑھ کر 467 ہوگئی ہے اور 193 مصنوعی آکسیجن پر سانسیں لے رہے ہیں۔

ادھر اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر نے وزارت تعلیم کی طرف سے کرونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے ناکافی اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔ اسٹیٹ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیل میں اسکول کے ایک  لاکھ 30 ہزار بچوں کے پاس لیپ ٹاپ نہیں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی