پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے ریکارڈ ہلاکتیں، 559 نئے کیسز میں کمی

منگل 27-اکتوبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کی وباسے مزید 78 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران مزید 559 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 397 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی متاثرین 3 لاکھ 10 ہزار 148 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے 13 ہزار 911 ایکٹیو کیسز ہیں۔ 506 کی حالت خطرے میں ہے اور 206 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزارت تعلیم کے مطابق کرونا کے خطرات کے پیش نظر آئندہ اتوار سے پہلی سے چوتھی کلاس تک اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی