اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
وفد میں بیرون ملک اور غزہ سے بھی رہ نما شامل ہیں۔
حماس کے ترجمان فوزی برھوم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کے دورے پرروانہ ہونے والے وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ، روحی مشتہی اور بیرون ملک سے جماعت کے نائب صدر صالح العاروری اور عزت الرشق شامل ہیں۔
فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد مصری قیادت سے دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی تازہ صورت حال اور فلسطینی قوتوں کے درمیان ہونے والی مصالحتی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
دورے کے دوران مصری حکام سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پرامداد کی فراہمی اور خطے کے موجودہ حالات اور اسرائیل عرب تعلقات کے اثرات پر بات چیت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ قبل ازیں حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے تھا کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد صالح العاروری کی قیادت میں قاہرہ روانہ ہو رہا ہے۔
حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی مصر کےدورے پر قاہرہ آمد
پیر 26-اکتوبر-2020
مختصر لنک: