صہیونی آبادکاروں کے انتہا پسند گروہ نےمقبوضہ مغربی کنارے میں یطا کے مشرق میں فلسطینی چرواہوں پر حملہ کیا اور الخلیل کے مشرق میں بیرین گاوں میں زمین پر دوخیمے نصب کر دءیے۔
مقامی رہنما راتب الجبور نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فوجیوں کی مدد سے مقامی چرواہوں کا پیچھا کیا ان پر جملے کسے انہیں یطا کے علاقے الثعلہ میں جانوروں کو چرانے سے روکا۔
جبور نے مزید کہا کہ آبادکاروں نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کے طور پر الخلیل کے مشرق میں بیرین کاوں میں زمین کے ایک ٹکڑے پر خمیے نصب کیے
آباد کاروں اور فوجیوں کے اس طرح کے عمل کا مقصد مغربی کنارے کے مقامی باشندوں کو آبادکاری کے توسیع کے منصوبوں کو انجام دینے کے لئے اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔
