شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوجیوں نے قلندیہ اور بیت اکسا کی گزرگاہیں بند کر دیں

اتوار 25-اکتوبر-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے ہفتے کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ اور بیت اکسا کی فوجی گزرگاہیں بند کر دیں اور فلسطینی گاڑیوں اور شہریوںکی نقل وحرکت کو روک دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں کی جانب سے بندش کے بعد گزرگاہ کے دونوں جانب بری مقدار میں گاڑیاں جمع ہو گءیں۔
گزرگاہ کی بندش کے بعد قابض صہیونی فوجیوں نے قریبی قصبے الرام پر ہلہ بولا اور اسکے مرکزی دروازے کو بند کرنے کے بعد نوجوانوں کا پیچھا کرنا اور گھروں پر ہلہ بولنا شروع کر دیا۔
اسی روز ایک اور واقعہ میں فلسطینی نوجوانوں نے خودساختہ بموں کے ساتھ  قلندیہ کی گزرگاہ پر ہلہ بولا  لیکن عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بم نہیں پھٹے تھے۔
نوجوانوں نے شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین  کیمپ کے مرکزی دروازے پر صہیونی فوجیوں کے واچ ٹاور  پر آتشی بم پھینکے۔
العروب کیمپ آٹھ سالوں سے صہیونی فوج کے سخت محاصرے میں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی