فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کرونا کی وبا نے فلسطینی معیشت کو دو ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ دنوں فلسطینی سرکاری ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کرونا کی وبا کے نتیجے میں فلسطین میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں دو ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ٰء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک ملین افرادی قلت سامنے آئی جب کہ دوسری سہ ماہی میں 8 لاکھ 89 ہزار افرادی قوت کی کمی رہی۔ ہرچوتھا فلسطینی ملازم کرونا کی وجہ سے روزگار سے محروم ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 27 فی صد اضافہ ہوا۔ غزہ میں کرونا سے بے روزگاری میں 49 اور غرب اردن میں 15 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے فلسطین میں غربت کی شرح میں 24 فی صد اضافہ ہوا۔