چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ میں 85 فی صد غربت کی لکیر سے نیچے

بدھ 21-اکتوبر-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکہ بندی کے اثرات کے خاتمے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ میں غربت کی شرح 85 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسداد ناکہ بندی کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے بتایا کہ موجودہ کرونا کی وبا اور اسرائیلی ناکہ بندی نے غزہ کی پٹی کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

الخضری کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں غربت کی شرح 85 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ دوسرے الفاظ میں غزہ میں 85 فی صد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پرمجبور ہے۔ غربت کے تناسب میں غیرمعمولی اضافہ عالمی برادری سے فوری اقدامات اور مداخلت کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے لیے امداد کے حوالے سے کیے گئے اپنے اعلانات اور وعدوں پر فوری عمل درآمد کرے۔

الخضری نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 65 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔ کرونا کی وبا اور اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کی صنعت، تجارت، درآمدات اور برآمدات تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی