اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 19 مریض دم توڑ گئے جب کہ 892 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے اب تک کل 2 ہزار 209 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 30 ہزار 846 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 617 ہیں۔ ان میں سے 619 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 212 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ادھر ایک دوسرے سیاق سرائیل کی میڈیکل آرگنائزیشن برائے انسانی حقوق اسرائیلی وزارت صحت پر کرونا کے پہلے 100 دونوں میں وبا پرقابون پانے میں ناکامی کا الزام عاید کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ وبا کے دنوں میں وزارت صحت نے اسے کںٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے۔
انسانی حقوق گروپ نے وزارت صحت پر کرونا کے مریضوں کے معاملے میں نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت صحت نے عرب آبادی اور حریدی مذہبی یہودیوںکو فوری طبی امداد فراہم نہیں کیں جس کے نتیجے میں ان میں کرونا کی وبا پھیلی۔