شنبه 16/نوامبر/2024

کفر قدوم میں اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی

اتوار 18-اکتوبر-2020

قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں قابض صہیونی فوجیوں کے آبادکاری مخالف مارچ پر حملے کے دوران ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں لگنے سے تین فلسطینی نوجوان زخمی ہو گءے۔ 
مقامی ذراءع کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مارچ کے شرکاء پر مسلسل بڑ کی گولیاں برساءیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے بہت سے شرکاء کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
کفر قدوم میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران  زخمی نوجوانوں میں ایک نوجوان  سینے میں ربڑ کی گولی لگنے سے شدید زخمی  ہو گیا تھا اور اسے نابلس کے ایک اسپتال لے جایا گیا ، جب کہ دو دیگر افراد کو موقع  پر طبی امداد مہیا کی گءی۔
جمعہ کے روز ، قابض صہیونی فوجیوں  نے کفر قدوم میں اسی مارچ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین اور کچھ صحافیوں کو اشک آور گیس کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی فوج نے 2003 میں کدومیم کی غیرقانونی آباد کار بستی میں توسیع کرنے کے بعد راستے بند کردیئے ، گاؤں کے باشندوں کو نابلس جانے کے لئے بائی پاس روڈ لینے پر مجبور کردیا ، جس نے نابلس کے سفر کے دورانیے کو بڑھا کر 15 منٹ سے 40 منٹ کردیا ہے ،۔

 

مختصر لنک:

کاپی