چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلیوں کی اکثریت نیتن یاھو کو اقتدار سے ہٹانے کی حامی

ہفتہ 17-اکتوبر-2020

اسرائیل کے ایک کثیر الاشاعت اخبار کے آن لائن ایڈیشن پر کیے گئے ایک سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

عبرانی اخبار ‘معاریو’ کی ویب سائٹ پر کیے گئے سروے میں 54 فی صد رائے دہندگان نے نیتن یاھو کو کرپٹ اور نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کے مطالبے اور سیاست سے سبکدوشی کی حمایت کی ہے۔

جمعہ کے روز جاری کردہ سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ لیکوڈ کے 28 فی صد ووٹروں  اور مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مذہبی جماعتوں کے 57 فی صد حامیوں نے نیتن یاھو کی عہدے سے برطرفی کی حمایت کی ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 55 فی صد رائے دہندگان نے نیتن یاھو اور ان کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ سروے نتائج ‘ایف 103’ ریڈیو پر بھی نشر کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی