چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ سے دو نمازی گرفتار، تشدد سے درجنوں زخمی

ہفتہ 17-اکتوبر-2020

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ادھر بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ پر دھاوے کے دوران صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی نمازیوں اسعد عجاج اور امجد غروف کو گرفتار کرلیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور وہاں پرموجود شہریوں کے گھروں، کاروں اور بسوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں نے چھاپہ مار کارروائی اور تلاشی کے دوران گھںٹوں لوگوں‌کے گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیے رکھا اور فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی