شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے ساتھ ایک بڑی سڑک کی تعمیر شروع کر دی

جمعہ 16-اکتوبر-2020

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ ساتھ ایک شاہراہ عام کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے صہیونی فوج کو ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری جنگی سامان غزہ کی سرحد پر منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی فوج کے مقرب اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر کا مقصد جنگ کی حالت میں صہیونی فوج کو لاجسٹک سپورٹ کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کرنا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی سرحد کے ساتھ ساتھ زیرتعمیر سڑک کے منصوبے کو’شاہراہ میدان’ کانام دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی