جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا نے اسرائیلی سیاحت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا

جمعرات 15-اکتوبر-2020

اسرائیل کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال کے نو ماہ میں کرونا نے ملکی سیاحت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران صہیونی ریاست  کی سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کی وجہ سے مقامی اور غیر ملکی سیاحت میں 76 اعشاریہ 5 فی صد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کے رواں سال ستمبر تک 8 لاکھ 37 ہزار سیاح آئے۔ سیاحت کے شعبے کی زبوں حالی کے پیچھے کرونا کی وبا ہے جس کے باعث حال ہی میں اسرائیل کو ایک بار پھرلاک ڈائون کرنا پڑا ہے۔

ستمبر میں گذشتہ برس کی نسبت سال 2019ء کی نسبت کل 15 اعشاریہ 6 فی صد سیاح آئےجن میں سے 99 فی صد فضائی راستوں سے داخل ہوئے۔ گذشتہ برس ستمبر میں 4 لاکھ 36 ہزار 500 سیاح اسرائیل آئے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ مارچ سے کرونا کی وجہ سے متعدد بار لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی