اسرائیلی عدالت نے زیرحراست اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مرکزی رہ نما رافت ناصیف کی انتظامی قید میں 4 ماہ کی تجدید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 55 سالہ رافت ناصیف کو اسرائیلی فوج نے 20 فروری 2020ء کو غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم میں ان کے گھر سےحراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت قابض فوج نے ان کے گھر میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی تھی۔ گرفتاری کے بعد ناصیف کو چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔
چار ماہ قبل انہیں رہا کای گیا جس کے بعد صرف چار ماہ میں انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل مسلسل ڈیڑھ سال انتظامی قید میں رہ چکے ہیں۔
رافت جمیل عبدالرحمان ناصیف المعروف ابو صہیب دو اپریل 1966ء کو طولکرم میں ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ایک مقامی اسکول میں ہوئی جب کہ انہوں نے جامعہ القدس اسلامیات میں گریجوایشن کی تھی۔