قابض صہیونی فوج کی کمانڈو یونٹ کے وحشی جلادوًں نے شمالی فلسطین میں قائم’ایشل’ جیل میں قید فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘کلب برائے اسیران’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی کمانڈو یونٹ کے درجنوں اہلکاروں نے پولیس کے کتوں کے ہمراہ ایشل جیل کے وارڈ 10 پر دھاوا بولا اور وہاںپر موجود 20 قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں بعض بیمار بتائے جاتے ہیں۔
ایشل جیل میں قیدیوں کے مندوب عبدالباسط بدوی کو صہیونی حکام نے قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔ دوسرے اسیران کو بھی الگ الگ کمروں میںبند کردیا گیا۔
خیال رہے کہ راں سال ستمبر میں اسیر دائود الخطیب کی صہیونی جیل میں علاج نہ ملنے کے باعث شہادت کے واقعے کے بعد ایشل جیل پر صہیونی فوج کا قیدیوں پر تشدد کا بدترین واقعہ ہے۔