اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مسلسل 78 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی رہائی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘بھجہ القدس برائے اسیران’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے اسیرماہر الاخرس کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے اسیر کی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت نے فوری رہائی کے بجائے اسیر کو 26 نومبر تک رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسیر الاخرس نے اسرائیلی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسیر کا کہنا ہے کہ وہ مشکلات کے باوجود رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ ماہر الاخرس نے 79دن قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔