فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 12 فلسطینی کرونا کے باعث جاں بحق ہوگئے جب کہ 395 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں مزید 352 فلسطینی صحت یاب ہوئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3767 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کےصحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 87 اعشاریہ 1 فی صد رہا۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 اعشاریہ ایک فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 8 فی صد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غرب اردن میں چھ افراد کرونا سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں جنین کی 82 سالہ، خاتون، طولکرم کی 53 سالہ، الخلیل کے 68 سالہ،نابلس کی 73 سالہ ، 70 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ اس کے علاوہ بیت لحم میں چار ، غزہ اور القدس میں دو دو فلسطینی کرونا سے جاںبحق ہوگئے۔