چهارشنبه 30/آوریل/2025

مشرقی رام اللہ میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی کسان زخمی

منگل 13-اکتوبر-2020

درجنوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے منگل کی صبح مشرقی رام اللہ کے قصبے البرقع میں فلسطینی کسانوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں زخمی کردیا جب وہ زیتون اکٹھا کرنے کے لئے اپنے باغات  کی طرف جارہے تھے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پچاس سے زیادہ آباد کاروں نے کسانوں کے ایک گروہ پر گھات لگا کر حملہ کیا جب وہ قصبے کے ایک زرعی علاقے میں زیتون کی کٹائی کے لئے اپنے باغات کی طرف جارہے تھے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ درجنوں مقامی شہری کسانوں کے دفاع اور اپنی فصلوں کی کٹائی میں مدد کے لئے علاقے میں پہنچ گئے ، لیکن اسرائیلی فوجیوں نے یہودی حملہ آوروں کی حفاظت کے لئے مداخلت کی اور مقامی افراد کو حملے کا جواب دینے سے روکا۔
ذرائع کے مطابق آباد کاروں کے حملے میں چار کسان زخمی ہوگئے۔
جبکہ آباد کاروں کے ایک گروہ نے بیت لم کے جنوب مغرب میں واقع جبعہ گاؤں میں فلسطینی کسانوں کے باغات سے زیتون کی فصلیں چرا لیں اور کچھ درختوں کی شاخوں کو تباہ کردیا۔
زیتون کا ایک باغیچہ گاؤں کے ایک علاقے میں بات عین کی غیر قانونی آباد کار بستی کے قریب واقع ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی