جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں پھوٹ، نیتن یاھو کا تختہ الٹنے کی دھمکی

پیر 12-اکتوبر-2020

اسرائیل کے موجودہ حکمراں اتحاد میں شامل دونوں بڑی جماعتوں لیکوڈ اور ‘بلیو وائٹ’ کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز کی جماعت ‘بلیو وائٹ’ نے دھمکی دی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنا رویہ نہ بدلا اور پارٹی کے تحفظات دور نہ کیے تو وہ حکومت سے الگ ہونے کے ساتھ ساتھ نیتن یاھو کا تختہ الٹ دیں‌گے اور نئی حکومت تشکیل کی کوشش کریں‌ گے۔

اسرائیل نے عبرانی ٹی وی چینل’ کے اے این 11′ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘بلیو وائٹ’ اور لیکوڈ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

بلیو وائٹ پارٹی کے رہ نمائوں ‌نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیتن یاھو نے ان کے تحفظات دور نہ کیے تو وہ ‘متبادل حکومت’ کی کوششیں شروع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کے ساتھ اتحاد ختم ہونے کی صورت میں وزیراعظم نئے پارلیمانی انتخابات کی طرف جائیں گے مگر انہیں انتخابات میں جانے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسرائیل کی دیگر پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیکوڈ پارٹی اور بینی گینٹز کی بلیو وائٹ کے درمیان کرونا کی وبا سے نمٹنے کے معاملے اور عمومی بجٹ کے ایشو پر اختلافات ہیں جو مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

ادھر اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل  کا کہنا ہے کہ ‘بلیو وائٹ’ پارٹی کے دو اہم لیڈر یوعاز ھنڈل اور زیوی ھاوزرنے حکومت سے پہلے ہی علاحدگی اختیار کرلی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی