چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں کرونا سے مزید 18 اموات، 514 نئے کیسز کی تصدیق

پیر 12-اکتوبر-2020

اسرائیل میں‌ کرونا کے مزید 18 مریض ہلاک ہوگئےجب کہ 514 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 18 مریض ہلاک ہوگئے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں سے 1980 ہلاک ہوچکے ہیں۔ 2 لاکھ 28 ہزار صحت یاب اور 824 کی حالت خطرے میں ہے۔ 230 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی