چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوجیوں کا نابلس کے شہر سبسطیہ کا محاصرہ

پیر 12-اکتوبر-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے پیر کی صبح شمالی نابلس کے شہر سبسطیہ  کا محاصرہ کیا اور فلسطینی شہریوں کو اس میں داخل ہونے سے روک دیا۔
سبسطیہ کے میئر محمد عظیم نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے قصبے کے تین داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور کسی کو بھی اسمیں داخل ہونے سے روک دیا۔
سبسطیہ کے مقامی باشندے قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے مسلسل ہراسیت  کی کارروائیوں کا شکار ہیں ، جو فلسطین کے قصبے پر قبضہ کرنے اور اسے یہودی عوامی پارک میں تبدیل کرنے کے  لیے کوشاں ہیں۔
ایک اور واقعے میں ، قابض صہیونی فوجیوں نے اتوار کے روز رام اللہ کے مغرب میں ، شقبا گاؤں پر حملہ کیا ، اور ایک مقامی رہائشی کے ملکیتی  بلڈوزر اور زرعی سامان ضبط کرلیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی